راہزنوں نے دو شہریوں کو لوٹ لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منظور کالونی مریم مسجد کے قریب مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری انس سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی رپورٹ محمود آباد تھانے میں درج کرادی گئی ہے ۔دوسری جانب پی این ٹی سوسائٹی نعمان ریسٹورنٹ کے قریب دو نامعلوم ملزمان 125 موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور تقریباً 30 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔