ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ نیو کراچی پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار تھانہ نیو کراچی پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 ندی والی گلی نمبر 2 سیکٹر 11-E نارتھ کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت مبارک شاہ ولد عنایت شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، جو اپنے آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ پولیس موبائل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کیا۔دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور، ایک راؤنڈ میگزین میں لوڈ، ایک عدد چلیدہ خول اور نقدی رقم 1000 روپے برآمد کر لی گئی،ملزم سے اسلحہ کا لائسنس طلب کیا گیا جو وہ پیش نہ کر سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں