مقابلوں میں3زخمی سمیت 4ملزمان گرفتار، اسلحہ،ودیگر سامان برآمد
کراچی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران3زخمی سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،موٹر سائیکلیں و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پہلا مقابلہ لیاری ایکسپریس وے فٹبال گراؤنڈ سی ون ایریا کے قریب پیش آیا جس میں سپر مارکیٹ پولیس نے 2اسٹریٹ کریمنلز سہیل ولد رشید اور محمد عباس ولد محمد ریاض کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2عدد 30بور پسٹلز لوڈ میگزین، موبائل فونز ، نقدی اورایک موٹر سائیکل برآمدکرلی جبکہ دوسرا مقابلہ پاپوش نگر قبروستان کے قریب ہوا جس میں 2ملزمان مدثر ولد محمد نعیم الدین (زخمی )اورعرفان ولد انور علی کو گرفتار کرکے ایک پسٹل 30بوراور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔