سکھر:عربی ٹیچرز کا بورڈز انتظامیہ کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف مظاہرہ
سکھر (بیورو رپورٹ)سندھ اورینٹل عربک ٹیچرز ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے تحت پریس کلب کے سامنے تعلیمی بورڈ انتظامیہ کی مبینہ زیادتیوں، عربی مضمون سے متعلق غیر منصفانہ پالیسیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔۔۔
مظاہرے میں شامل اساتذہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے عربی مضمون کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ، پیپر سیٹنگ، مارکنگ اور نتائج میں بے ضابطگیاں معمول بن چکی ہیں جس سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلبہ کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔