میرپور خاص:گورچانی ٹاؤن کونسلرز کے استعفوں سے سیاسی ہلچل

میرپور خاص:گورچانی ٹاؤن کونسلرز کے استعفوں سے سیاسی ہلچل

اعلیٰ پی پی قیادت کا نوٹس، ضلعی صدر منور تالپور نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدینوٹیفکیشن جاری، کمیٹی کی تیار جامع رپورٹ کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے کونسلرز کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کے معاملے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی، پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے صدر میر منور علی خان ٹالپر نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور مسائل کے حل کے لیے چار رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ضلعی سیکریٹری اطلاعات اعظم نوحانی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ضلعی نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی ملکانی کو سونپی گئی، جبکہ دیگر اراکین میں ضلعی نائب صدر محمد اسحاق ناریجو،پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ غلام محمد کے صدر حاجی محمد رفیق بھرگڑی اور ضلعی کونسل کے رکن خادم حسین بہرانی شامل ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی مقرر کر دیے گئے ہیں جن کے تحت کمیٹی 10 روز کے اندر مستعفی کونسلرز اور ٹاؤن چیئرمین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرے گی، اس دوران تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے کر حقائق پر مبنی جامع رپورٹ تیار کی جائے گی۔تحقیقاتی کمیٹی اپنی سفارشات اور رپورٹ ضلعی صدر میر منور علی خان ٹالپر کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں میر منور علی خان ٹالپر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ پارٹی کے اتحاد اور عوامی مفاد کو ترجیح دیتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں