لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے دریا آباد لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم ناصر عرف نانا ولد تاج محمد کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ایک شہری (رینٹ اے کار مالک) کو مبلغ12لاکھ روپے بھتہ کی پرچی اور دو عدد 30 بور پستول کی گولیاں بذریعہ بائیکیا پارسل بھجوائیں۔ملزم نے بعد ازاں واٹس ایپ نمبر سے دھمکی آمیز کال کرکے بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔