مختلف مقامات سے 2لاشیں برآمد

مختلف مقامات سے 2لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی ابراہیم حیدری سمندر سے ایک شخص کی دو سے تین روز پرانی لاش ملی،ریسکیو حکام کے مطابق لاش کی شناخت 35 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا متوفی شخص ابراہیم حیدری احسن آباد کا رہائشی تھا۔

علاوہ ازیں کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے نیچے سے خاتون کی لاش ملی ایمبولینس کے ذریعے لاش جناح اسپتال منتقل،ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 30 سالہ حناء زوجہ نعیم کے نام سے ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں