ٹرک کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق

ٹرک کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عبداللہ شاہ غازی گوٹھ صدیق اکبر چوک کے قریب 10 وہیلر ٹرک کی ٹکر سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 6 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ ہیڈ محرر تھانہ سچل اے ایس آئی زاہد محمود نے بتایا کہ متوفی لڑکا راہگیر تھا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے ڈرائیور کی تلاش اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جو کہ سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ پک اپ کی ٹکر سے پیش آیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں