ڈکیتی میں ملوث شانو گینگ کے 4 کارندے گرفتار

ڈکیتی میں ملوث شانو گینگ  کے 4 کارندے گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث شانو گینگ سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گلزار۔۔۔

 احمد ولد دیدار، ساجد علی ولد دیدار، مرتضیٰ ولد مومن خان اور احمد علی خان ولد عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن (بغیر لائسنس)، 1عدد جعلی پستول، 2عدد موٹرسائیکل،1 عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں