نوابشاہ:لائیو اسٹاک کی جانب سے پری مون سون ویکسی نیشن
چاروں تحصیلوں میں ٹیمیں مصروف، مون سون سے قبل ہدف حاصل کرینگے ، ڈاکٹر اعجازمویشی مالکان کوفائدہ اٹھانے کامشورہ، دیہات میں خصوصی کیمپس کاانعقاد کررہے ، گفتگو
نواب شاہ (بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر محکمہ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر شہید بینظیرآباد ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری کی جانب سے ضلع نوابشاہ میں پری مون سون ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا، نواب شاہ کی چاروں تحصیلوں میں ٹیمیں ویکسی نیشن کررہی ہیں۔ پری مون سون ویکسی نیشن کا آغاز یوسی حمل فقیر میں منعقدہ ویکسی نیشن کیمپ سے کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری، سابق جنرل سیکریٹری پی پی ضلع نوابشاہ غلام شاہ لغاری، ڈاکٹر عبداللطیف رند، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ رند، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سونیا راجپوتودیگر نے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری نے کہا کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کی خصوصی ہدایات پر بارشوں سے قبل مویشیوں میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پری مون سون ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ، انشاء اللہ مون سون سے قبل اہداف مکمل کرلیں گے ۔ مویشی پالنے والے افراد اس مہم سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں، ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اسکے علاوہ دیہات میں خصوصی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ، بارشوں سے قبل ضلع بھر میں اہداف مکمل کر لیں گے ،اس موقع پر سینئر اسٹاک اسسٹنٹ غفور مگسی،اسٹاک اسسٹنٹ زاہد علی بھٹی،محبوب علی، نعمان خانزادہ سمیت دیگر بھی کیمپ پر موجود تھے۔