بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا جعلی پیجز کیخلاف سائبر کرائم کو خط
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی جعلی پیجز کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔
، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی انتظامیہ نے تعلیمی معلومات کے نام پر فیک فیس بک گروپس کی نشاندہی کر دی۔انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھ دیا ۔خط میں کہا گیا کہ فیک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کر کے انہیں بلاک کیا جائے ، طلبہ کو گمراہ کرنے والے پیجز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے ، صرف ایک آفیشل میٹا ویریفائیڈ اکاؤنٹ مستند ہے ، جعلی پیجز پر غلط معلومات کی وجہ سے طلبہ متاثر ہو رہے ہیں، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کے نام سے 24 جعلی فیس بک اور 8 جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کا واٹس ایپ پر بھی ایک جعلی اکاؤنٹ فعال ہے ، جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غلط تعلیمی معلومات پھیلانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔