توانائی بحران کے باوجود سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا ، آصف انعام
کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)سوئی سدرن گیس کمپنی بورڈ کے چیئرمین آصف انعام نے کہا کہ پاکستان ان چند خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جس نے شدید توانائی بحران کے باوجود اپنی صنعتی و گھریلو سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا ۔۔۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر سے ایل این جی سپلائی میں تعطل کے باوجود مقامی گیس ذخائر کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ صنعتی شعبے کو بھی گیس کی فراہمی جاری رکھی گئی ۔ آصف انعام نے کہا کہ پاکستان اس وقت توانائی چیلنجز کے باوجود کھاد کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے اور بجلی کی پیداوار کاعمل بھی جاری ہے جو حکومتی پالیسیوں اور اداروں کی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،اگر 250 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ایل این جی کی درآمد یقینی بنالی جائے تو گیس کے موجودہ مسائل میں نمایاں حد تک بہتری آسکتی ہے ۔