جیکب آباد:2روز قبل چوری لاکھوں کا باردانہ برآمد، ملزم گرفتار
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ہوتو مل کی دکان سے دو روز قبل نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر جان محمد ٹالانی کالونی سے ملزم احسان لغاری کو گرفتار کرکے مسروقہ باردانہ برآمد کرلیا۔