خواجہ سرا پر تشدد اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

 خواجہ سرا پر تشدد اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

کراچی (این این آئی)کراچی میں خواجہ سرا پر تشدد اور اغوا کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

خواجہ سرا نور حرا کے مطابق 13 اپریل کو اورنگی ٹاؤن میں فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر اغوا کیا گیا، ملزمان نے زیادتی کی اور پھر صدرکے علاقے میں چھوڑ گئے ۔نور حرا کے مطابق تشدد سے آنکھ اور جسم پر گہرے زخم آئے ۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔طارق الٰہی نے بتایا کہ  اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں