نوڈیرو:احمد کھکھرانی قتل کیس کے 3ملزم کچے سے گرفتار
نوڈیرو (نمائندہ دنیا)نوڈیرو کے کچے دوسو دڑا میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے احمد خان کھکھرانی قتل کیس میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں شیر محمد کھکھرانی، خیر محمد کھکھرانی اور امین کھکھرانی شامل ہیں، جن کے قبضے سے آلہ قتل دو عدد پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ایس ایس پی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔