جیکب آباد:زیادتی کیس، متاثرہ خاتون کودھمکیاں، ملزموں کی ضمانت مسترد

جیکب آباد:زیادتی کیس، متاثرہ خاتون کودھمکیاں، ملزموں کی ضمانت مسترد

آسیہ سے تھانے میں اجتماعی زیادتی کی گئی، کیس سے دستبردار ہونے کے لئے دھمکیاںایس ایس پی کی خاتون کوسکیورٹی، ملزموں کیخلاف دوسرا مقدمہ درج کرنیکی یقین دہانی

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)پولیس اہلکاروں کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون آسیہ کھوسو نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے مقدمے سے دستبردار ہونے اور قانونی پیروی ترک کرنے پر مجبور کرنے کیلئے اغوا کی کوشش کی گئی۔ آسیہ کھوسو اپنی دادی کے ہمراہ سکیورٹی اور انصاف کے حصول کیلئے گزشتہ روز ایس ایس پی آفس پہنچیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بااثر عناصر اور بعض اہلکار ان پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ کیس واپس لے لیں،اس موقع پر ایس ایس پی نے متاثرہ خاتون کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کیس میں صلح کے لیے دباؤ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دوسری جانب عدالت میں بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے اجتماعی زیادتی کیس میں نامزد 8ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ چار ماہ قبل آرڈی 44 تھانے کے اہلکاروں پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے پولیس حراست میں آسیہ کھوسو کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد یہ کیس صوبے بھر میں شدید ردعمل کا باعث بنا تھا۔ واقعے نے پولیس نظام، انصاف کی فراہمی اور خواتین کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں