اسٹیل مل سے لوہا، تانباو اسکریپ چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

 اسٹیل مل سے لوہا، تانباو اسکریپ چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم ٹاؤن پولیس نے اسٹیل مل سے لوہا، تانباو اسکریپ چوری میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر تھانہ بن قاسم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوہا و اسکریپ چوری میں ملوث 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت اختر، برکت اللہ، فاہد اور بابل کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 15 کاپر براس، سلور کے پارٹس اور الیکٹرک بش، مشینری پارٹس برآمد ہوئے ۔پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا ہے ۔گرفتار ملزمان کا گروہ اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں