چرس برآمدگی کیس کے ملزمان کی سزائیں کالعدم ،بری کرنے کا حکم

چرس برآمدگی کیس کے ملزمان کی سزائیں کالعدم ،بری کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چرس برآمدگی کے مقدمے میں 20، 20 سال قید کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فوجداری اپیل کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ مقدمے کے مطابق 22 مارچ 2024 کو موچکو تھانے کی پولیس نے رکشہ کو روک کر تلاشی لی، جس میں سوار سفیر احمد، مسماۃ شاہدہ، مسماۃ عائشہ اور منظور احمد کے قبضے سے دو بیگز میں مجموعی طور پر 23 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ٹرائل کورٹ نے سفیر احمد ، شاہدہ اورعائشہ کو 20، 20 سال قید اور فی کس 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں