عوام دوست منڈی کو ایک ماہ مکمل،جانوروں کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی

عوام دوست منڈی کو ایک ماہ مکمل،جانوروں کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی

کراچی (این این آئی)ناردرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ، قربانی کے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی فرقان چھیپا،فوڈاسٹریٹ انچارج راؤعبید اورانچارج میڈیا سیل ذکی ابڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فرقان چھیپا نے بتایا کہ ملک کے طول و عرض سے بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ نے جانوروں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں