بنگلہ دیش کی سول سروس کے وفد کا نیپا کا دورہ

 بنگلہ دیش کی سول سروس کے وفد کا نیپا کا دورہ

موسمیاتی استحکام، سرکاری شعبے کی تربیت اور پالیسی جدت میں تعاون کا جائزہپاکستان موثر حکمرانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے ،ڈاکٹرسیف الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں بنگلہ دیش کی سول سروسز کے 12 رکنی وفد نے پہلا تاریخی دورہ کیا جہاں بنگلہ دیشی افسران کے اعزاز میں2روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے سینئر سول سرونٹس خیرمقدم ڈی جی نیپا ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر فرحان عزیز خواجہ نے کیا۔وفد کی قیادت وزارتِ پبلک ایڈمنسٹریشن کے جوائنٹ سیکریٹری ایم ڈی ریحان اختر کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں مختلف اہم وزارتوں کے سینئر افسران شامل ہیں، جن میں سلمی صدیقہ مہتاب، محمد مصطفی جمال حیدر، ایم ڈی ابو ریحان میاں و دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی قومی پرچم کشائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے ۔ ڈی جی نیپانے بنگالی افسران کو نیپا کراچی کا تفصیلی دورہ کروایا اورشجرکاری بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیپا کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں موثر اور جدید طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے ۔ گورننس صرف انتظامی ڈھانچے کا نام نہیں بلکہ اس میں انسانیت، پالیسی اور عوامی فلاح کا گہرا تعلق شامل ہے ۔بنگلہ دیشی وفد کے گروپ لیڈر ریحان اختر نے نیپا کراچی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہاس دورے کا مقصد پالیسیوں کو سمجھنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں