لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس
کراچی(پ ر)لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی منتخب گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ ایسوسی ایشن کی سالانہ ممبر شپ فیس 1 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔۔۔
ایسوسی ایشن کے مختلف امور کیلئے 2کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔ اجلاس میں سینئر فوٹو گرافر محمد ناصر اور ٹاؤن چیئرمین راشد خاصخیلی کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت اور ایسوسی ایشن کے رکن علی مہدی کی نومولود بیٹی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں صدر سلیمان سعادت، جنرل سیکریٹری محمد علی حفیظ ، نائب صدر افضل پرویز،اراکین گورننگ باڈی سہیل رب ، طلحہ مخدوم ، بشیر عباس اور شعیب مختار نے شرکت کی ۔سالانہ فیس خازن راشد صدیق کے پاس جمع کروائی جائیگی۔ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے بعد بینک اکاؤنٹ کھولا جائیگا،پھر اراکین کے کارڈز کا اجراء ہو گا۔