بی آرٹی ریڈ لائن، تاخیر کی تحقیقات کیلئے کنٹریکٹر کاکمیشن کامطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بی آرٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر امین جان نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔
منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں، ڈیزائن تبدیلیوں اور تاخیر کا ذمہ دار متعلقہ حکام اور کنسلٹنٹس کو قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے ، کیس نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ امین جان نے کہا کہ وہ عدالت کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ منصوبے کی ڈرائنگز چار چار ماہ کی تاخیر سے فراہم کی جاتی تھیں جس کے باعث کام متاثر ہوتا رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیزائن تبدیل کرنے سے کنسلٹنٹس کو مالی فائدہ پہنچ رہا تھا اور اسی مقصد کے لیے بار بار تبدیلیاں کی جاتی رہیں۔ کنٹریکٹر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جنہیں سامنے لایا جائے تو سب حیران رہ جائینگے ۔