سمندر اور نہر میں ڈوب کر 3نوجوان جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈانی نزد بریدہ کیمپ سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے ریسکیو ادارے کی بحری خدمات کی ٹیم نے ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش کو نکال لیا جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نکالی جانے والی لاش کی شناخت 24 سالہ حماد ولد منصور کے نام سے ہوئی جبکہ لاپتہ 17 سالہ محسن ولد تنویر کی تلاش جاری ہے ۔علاوہ ازیں منگھوپیر دعا ہوٹل کے قریب نہر میں ڈوب کرایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔