جیکب آباد:ٹرک سے 55کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزم فرار

جیکب آباد:ٹرک سے 55کلو سے زائد منشیات برآمد، ملزم فرار

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)پولیس ترجمان کے مطابق بائی پاس پر چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشکوک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور گاڑی بھگا کر فرار ہوا۔۔۔

 سی آئی اے پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ٹرک کو حیربیار ہوٹل کے قریب پکڑلیا، ڈرائیور سمیت 3ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے ٹرک کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 55 کلو گرام چرس برآمد کرلی، برآمد ہونے والی منشیات اور ٹرک کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے تھانے لایا گیا، ذرائع کے مطابق برآمد چرس 60 کلو سے بھی زیادہ ہے فرار ہونے والا ایک نہیں تین ملزمان تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں