راجہ اظہر سفری پابندی کیس، ایف آئی اے کو دو ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

راجہ اظہر سفری پابندی کیس، ایف آئی اے کو دو ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کے خلاف عائد سفری پابندیوں اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ درخواست گزار کا کیس دو ہفتوں میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے دو ہفتوں کے اندر درخواست پر فیصلہ جاری کردیں گے ۔ اس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت میں پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں