سائٹ بی ایریا کی فیکٹری میں فائرنگ،2افراد جاں بحق

سائٹ بی ایریا کی فیکٹری میں فائرنگ،2افراد جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے سائٹ بی ایریا میں واقع ایک فیکٹری کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک فیکٹری کا چوکیدار اور دوسرا اس کا دوست تھا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 34 سالہ قادر اور 35 سالہ علی گوہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں