حیدر آباد:ایف آئی اے کی کارروائی میں اشتہاری ملزم گرفتار

حیدر آباد:ایف آئی اے کی کارروائی میں اشتہاری ملزم گرفتار

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کرائم سرکل حیدرآباد نے اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد حسن ولد محمد لال بخش کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مقدمہ نمبر37/2022 میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھاایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی خصوصی ٹیم نے انسپکٹر حسن جعفری کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاعات کے تحت عمل میں لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں