کم عمر لڑکوں کی موٹرسائیکل کوحادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

کم عمر لڑکوں کی موٹرسائیکل کوحادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

ہاتھ چھوڑ کر موٹرسائیکل چلاتے بچے فٹ اور پھر درخت سے ٹکرائے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی میں عید الاضحی کے دوسرے روز کم عمر لڑکوں کے موٹرسائیکل حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی پانچ نمبر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز پیش آئے دلخراش حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر تینوں بچے سوار تھے ، تیز رفتاری کے ساتھ ہاتھ چھوڑ کر موٹرسائیکل چلاتے ہوئے بچے اپنا توازن کھو بیٹھے اور موٹرسائیکل فٹ پاتھ اور پھر درخت سے جا ٹکرائی ، حادثے کے نتیجے میں تینوں لڑکے شدید زخمی ہوگئے ۔فوٹیج میں حادثے کے بعد شہریوں کو جمع ہوتے ہوئے دیکھا گیا اسی اثنا میں پولیس موبائل بھی موقع پر پہنچ گئی۔

جو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور دکھائی دے رہی ہے ، بعدازاں زخمیوں کو سڑک سے اٹھاتے دیکھا گیا ۔ واقعہ عید الاضحی کے دوسرے روز صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا تھا۔ٹریفک حادثے میں ایک لڑکا ساجد جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ اس کا بھائی واجد اور کزن اولید شدید زخمی ہوگئے تھے ، حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں لڑکے تاحال جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ، حادثے میں جاں بحق اور زخمی لڑکوں کی عمریں 11 سے 14 برس کے درمیان ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں