کے ایم سی ملازمین کے حق میں دستخطی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کے ایم سی ملازمین کے حق میں دستخطی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)کے ایم سی ملازمین و پنشنرز کو جولائی 2025 سے اضافہ شدہ تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دستخطی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں ملازمین اور پنشنرز سے علیحدہ علیحدہ دستخط حاصل کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کو یادداشت پیش کی جائے گی۔ سجن یونین، کے ایم سی آفیسرز و آفیشلز کمیٹی، کے ایم سی و ٹی ایم سیز ریٹائر ایمپلائز و پینشنرز الائنس، لوکل گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن سمیت مختلف مزدور تنظیموں نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز میں سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں