عیدالاضحی پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت

عیدالاضحی پر بجلی کی غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت

کراچی (این این آئی) چیئرمین و سربراہ پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین نے عیدالاضحی پر شہر میں پانی کے سنگین بحران اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے۔۔۔

 وزیر اعلی ، چیف سیکریٹری ،وزیربلدیات، سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا ھے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہر میں پانی کے سنگین بحران اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہنے کا فوری نوٹس لیا جائے ارشد حسین نے شکوہ کیا کہ حکومت سندھ نے بھی کراچی کے شہریوں کو اداروں کے نااہل افسران و اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جن عوامی مسائل کا کوئی ادراک اور احساس نہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کی کارکردگی کا نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں