آن لائن ایڈمیشن پلیٹ فارم زیادہ بہتر کردیا گیا ،محکمہ تعلیم

آن لائن ایڈمیشن پلیٹ فارم زیادہ بہتر کردیا گیا ،محکمہ تعلیم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے طلبہ آن لائن ایپ کے ذریعے کالجز میں داخلہ باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن ویب پورٹل معمول کے مطابق کام کررہا ہے ۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق طلبا کالجز میں داخلہ کے لیے SECCAP پر درخواست جمع کراوسکتے ہیں۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ایڈمیشن پلیٹ فارم کو پہلے سے زیادہ بہتر کردیا گیا ہے، طلبا بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں