میرپور خاص:سندھڑی کے قریب 3لڑکیاں اغوا، پولیس نے بازیاب کرالیا

میرپور خاص:سندھڑی کے قریب 3لڑکیاں اغوا، پولیس نے بازیاب کرالیا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سندھڑی کے قریب گاؤں ابوبکر جونیجو میں تین نابالغ لڑکیوں، آسیہ، ریحانہ اور نازیہ منگھار کو اغوا کرلی گے ئں، جنہیں پولیس نے بازیاب کرالیا۔

بازیابی کے بعد لڑکیوں کے ورثا منظور، علی نواز اور احسان منگھار نے ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ سے ملاقات کر کے تحفظ اور ملزمان کی گرفتاری کی درخواست کی لڑکیوں کے ورثا نے ایس ایس پی کو بتایا کہ ان کی بیٹیوں کے اغوا کے مرکزی ملزم عرس مری تاحال گرفتار نہیں ہو سکا اور وہ مسلسل انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اغوا کے ملزمان کو بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے ، جو مرکزی ملزم کو پولیس سے چھپا کر اسے تحفظ دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں