جونیئر کلرک کوہیومن رائٹس سیل سے ہٹانے پرخواجہ سرا سراپا احتجاج
حیدرآباد (بیورورپورٹ)ایس ایس پی آفس میں غیر قانونی تعینات ہیومن رائٹس سیل کی انچارج جونیئر کلرک ماریہ ساریو کو عہدے سے ہٹاکر سب انسپکٹر بے نظیر کو تعینات کیا گیا۔
جس پر خواجہ سرا کمیونٹی نے زبردستی ایس ایس پی دفتر میں داخل ہوکر نیم برہنہ حالت میں کپڑے پھاڑ کر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی، انہوں نے ماریہ ساریو کو عہدے پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا، ہنگامے پر جسکے باعث ایس ایس پی آفس کے دروازے بند اور اضافی نفری طلب کی گئی جس پرمظاہرین منتشر ہوگئے ۔