کھپرو:شدید گرمی سے کار میں آتشزدگی، باپ بیٹی جھلس گئے
کھپرو (نمائندہ دنیا)کھپرو واریاں موری کا رہائشی کار ڈرائیور 30 سالہ پیرو اپنی 6 سالہ بیٹی پوجا کے ساتھ ہڈا موری جارہا تھا کہ۔۔۔۔
شدید گرمی کے باعث اچانک کار میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور پیرو کولہی اور اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی 6 سالہ بیٹی پوجا جل کر شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کھپرو لایا گیا، جہاں پر جلنے والے باپ بیٹی کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔