میرپور خاص:فنڈز کی عدم دستیابی، سالانہ مینگو فیسٹیول ملتوی

میرپور خاص:فنڈز کی عدم دستیابی، سالانہ مینگو فیسٹیول ملتوی

حکومت سے فنڈ نہیں ملا، اجلاس کوبریفنگ، آبادگاروں نے فیصلہ مسترد کردیا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں ہر سال منعقد ہونے والا روایتی مینگو فیسٹیول اس سال فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے جس پر آبادگاروں اور زرعی رہنماؤں نے شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے فیصلہ مسترد کردیا، اس سلسلے میں 58 ویں مینگو فیسٹیول کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت مینگو فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے چیئرمین عارف بھرگڑی، سابق چیئرمین اور آبادگار بورڈ کے رہنماؤں محمد عمر بگھیو، اللہ بچایو راجڑسمیت محکمہ زراعت، ہارٹیکلچر ریسرچ سینٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین عارف بھرگڑی نے بتایا کہ مینگو فیسٹیول کے انعقاد کے لیے سندھ حکومت سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز کی درخواست کی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس کے باعث رواں سال مینگو فیسٹیول ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ معاشی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی اختیار کرتے ہوئے متعدد اخراجات میں کمی کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں