حیدر آباد:توڑ پھوڑ الزام پرلیڈی اہلکار، 14خواجہ سراجیل منتقل

حیدر آباد:توڑ پھوڑ الزام پرلیڈی اہلکار، 14خواجہ سراجیل منتقل

سیشن کورٹ میں ملزمان کی پیشی، گرفتار شدگان کا میڈیا سے گفتگو سے گریز

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد کے آ فس کے احاطے میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار لیڈی پولیس افسر ماریہ ساریو سمیت 15 خواجہ سراؤں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ گزشتہ روز ایس ایس پی آ فس میں توڑ پھوڑ، احتجاج اور ہنگامہ آ رائی کے مقدمے میں گرفتار لیڈی پولیس افسر ماریہ ساریو سمیت 14 خواجہ سراؤں کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالتی پیشی کے دوران گرفتار شدگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے سے گریز کیا۔اس موقع پر کینٹ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید قانونی کارروائی کے لیے ریمانڈ کی درخواست کی، جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے لیڈی پولیس افسر ماریہ ساریو سمیت خواجہ سراؤں کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی پولیس افسر ماریہ ساریو کو عہدے سے ہٹانے کے بعد خواجہ سراؤں کو اکسانے اور دفتر پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ادھر ایس ایس ایس پی حیدرآباد شاہ زیب چاچڑ نے پہلے ہی لیڈی پولیس افسر کو معطل کیا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں