شہداد پور:مبینہ مقابلے میں زخمی منشیات فروش گرفتاری کا دعویٰ
شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق عیسیٰ مکرانی گاؤں میں اشتہاری ملزم حشمت مکرانی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا، جہاں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔