محراب پور:فیض گنج نہر میں شگاف سے 3دیہات، فصلیں زیرآب

محراب پور:فیض گنج نہر میں شگاف سے 3دیہات، فصلیں زیرآب

محراب پور(نمائندہ دنیا)اکری کے قریب فیض گنج واہ (نہر) میں آر ،ڈی 48 کے مقام پر80 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے تین دیہات گاؤں نیاز آباد، گاؤں اندل خاص خیلی، گاؤں فقیر شر میں درجنوں گھر، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔۔۔

، مقامی افراد کے مطابق آر ڈی 48 پر یہ تیسرا شگاف ہے ، فصلوں کے ساتھ پانی گھروں میں داخل ہوگیا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھر رہے ہیں، اطلاع کے باوجود محکمہ انہار (آبپاشی) کا عملہ موقع پر نہیں پہنچا، 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود شگاف بھرا نہیں جا سکا، حکومت سندھ نوٹس لے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں