مٹیاری:ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد
مٹیاری (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں شہریوں نے پنشن، وظائف، سرکاری ریکارڈ، تعلیم، صحت، بلدیاتی سہولیات، ریونیو معاملات اور دیگر سے متعلق مسائل اور شکایات۔۔۔
پیش کیں۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے درخواستوں کی تفصیلی سماعت کی، جس کے دوران متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے ، جبکہ بعض پیچیدہ معاملات کو مزید قانونی اور انتظامی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو ارسال کرتے ہوئے جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔