روہڑی:شادی میں جانے والوں کے گھر کا چوروں نے صفایا کردیا
روہڑی (نمائندہ دنیا)شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالوں کے گھر کا چور صفایا کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے ، واردات عباسی محلہ میں پیش آئی، جہاں چوروں نے تالے توڑ کر واردات کی۔ ۔۔۔
متاثرہ شہری سعید عباسی کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سالے کی مہندی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔ اس دوران چور گھر سے اطمینان کے ساتھ 8 لاکھ روپے ، ڈیڑھ تولہ سونے کے زیورات، ایک موٹر سائیکل، ایل سی ڈی، دو بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ۔