میرپور خاص:سرسید روڈ پرڈاکو صراف دکان سے سونا وچاندی لوٹ کرفرار
میرپورخاص (بیورو رپورٹ)سرسید روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب واقع سونار سوائی مل اویناس کی دکان پر دن دہاڑے 2 مسلح ملزمان نے سونا اور چاندی لوٹ لیا، ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔۔۔
، ایس ایس پی فہد حسین شاہ اور ایس ایچ او کامران ہالیپوٹو پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں، واقعے پر صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر حنیف میمن اور تاجر رہنماؤں کامران میمن نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور لوٹے گئے مال کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال اور احتجاج کیا جائیگا۔