غیر ملکی گٹکے کی سپلائی میں ملوث عادی ملزم گرفتار
کراچی(این این آئی) تھانہ منگھوپیر پولیس نے غیر ملکی گٹکے کی سپلائی میں ملوث ایک عادی جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لقمان ولد حاکم علی کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے 60 پیکٹ غیر ملکی گٹکا (Z-21) اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی مہران کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔