جامعہ کراچی بندش، والدین کی وزیراعلیٰ سے مداخلت کی اپیل

جامعہ کراچی بندش، والدین کی وزیراعلیٰ سے مداخلت کی اپیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کی ایک ماہ سے جاری بندش پر طلبہ کے والدین نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے۔۔۔

 نام کھلے خط میں فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور ملازمین کی جانب سے جاری ہڑتال اور سمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ سے  نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔والدین نے وزیر اعلیٰ ، محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں۔خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جامعہ میں جاری بائیکاٹ غیر قانونی ہے اور حکومت کو اپنا انتظامی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ والدین کے مطابق ہڑتال طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کرنے کے ساتھ ان کے خاندانوں کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں