سرجانی قتل کیس:ملزم کی عبوری ضمانت منظور، مچلکے جمع کرانے کا حکم

سرجانی قتل کیس:ملزم کی عبوری ضمانت منظور، مچلکے جمع کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سرجانی ٹاؤن میں شہری کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم غلام مرتضیٰ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔

 سندھ ہائی کورٹ میں ملزم غلام مرتضیٰ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مدعی مقدمہ اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اگست تک جواب طلب کر لیا جبکہ ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ غلام مرتضیٰ بے گناہ ہے اور اس قتل سے اس کا کوئی واسطہ نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں