منگھوپیر میں موٹر سائیکل سوار خاتون قتل، ملزمان فرار

منگھوپیر میں موٹر سائیکل سوار خاتون قتل، ملزمان فرار

کراچی (آئی این پی)منگھوپیر میں خاتون کے قتل کے افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے ۔ ۔۔۔

پولیس کے مطابق واردات 2 جون کی دوپہر پیش آئی تھی۔سی سی ٹی فوٹیج میں 30 سالہ خدیجہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اسی دوران گھات لگائے ملزمان نے موٹر سائیکل سوار جوڑے پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں خدیجہ جاں بحق ہو گئیںجب کہ ان کے شوہر خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں