پریس کلب میں پہلی ادبی تھرلر فلم ویلکور کا ٹریلر لانچ

پریس کلب میں پہلی ادبی تھرلر فلم ویلکور کا ٹریلر لانچ

کراچی (سٹی ڈیسک)پاکستان کی پہلی ادبی تھرلر فلم ویلکورکا ٹریلر کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا۔ ۔۔۔

فلم کے ٹریلر کو انگلش اور چائنیز زبان میں سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیا گیا۔تقریب میں شہر کی ادبی، سماجی، سرکاری اور صحافتی شخصیات سمیت معزز افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سراج الدولہ، ارم تنویر، پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا، پروفیسر ڈاکٹر شعیب الحسن، ڈاکٹر سید سیف الرحمن (تمغہ امتیاز)، خالد حسن خان، حسب اللہ میمن اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں جب نئی نسل سمیت مختلف عمر کے افراد میں کتابوں سے دوری بڑھ رہی ہے ، ایسے میں ادبی تھرلر فلمیں ادب اور کتابوں سے وابستگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں