پانی کا شدید بحران،جماعت اسلامی کا آج کے ایم سی بلڈنگ پر احتجاج کا اعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں پانی کے شدید بحران پر جماعت اسلامی پاکستان نے سخت احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج(5 جون )کو کے ایم سی بلڈنگ کراچی اور واٹر کارپوریشن کے دفتر کے۔۔۔
باہر بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی اور اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر کے 70 سے 80 فیصد علاقے اس وقت پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں جبکہ لاکھوں شہری بنیادی ضرورتِ زندگی کے لیے پریشان ہیں۔