حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس پر 8جون کو تعطیل کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس پر 8 جون کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔۔۔۔
کے ایم سی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری، بمطابق 8 جون کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل سٹی کونسل کراچی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں دی جا رہی ہے ، تعطیل کے دوران کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے ۔