ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد میں بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد میں بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس

کراچی (این این آئی)میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، ۔۔۔

جس کی صدارت چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر، وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی اور میونسپل کمشنرعزیز الرحمن تنیو نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں ٹان کے مختلف محکموں کے تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں سے متعلق تجاویز، مسائل اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ناظم آباد ٹان کے شہری مسائل، ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی سہولیات کی بہتری، صفائی ستھرائی، سیوریج سسٹم، اسٹریٹ لائٹس، پارکس، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد ٹان کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور مالی سال 2026-27کا بجٹ عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں