عالمگیر خان سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے کورنگی میں پولیس مقابلہ اور دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عالمگیر خان، دوا خان صابر اور معراج شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے۔۔۔
انہیں فی کس ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جیل کمپلکس میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل شجاعت علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلوں کو دیگر مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر کورنگی تھانے میں درج مقدمے میں نامزد کیا۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ایک پرانے مقدمے کے ضمنی چالان میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام شامل کیے ۔ ان کے مطابق جوئے کے مقدمے میں بعد ازاں ضمنی چالان جمع کراتے ہوئے پولیس مقابلہ اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئیں۔